پولیس نے ملتان میں دوران ڈکیتی خاتون کی ہلاکت کا کیس حل کرتے ہوئے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق پروفیسر فیروزہ جمیل کو اس کے شوہر نے قتل کرایا، شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، مقتولہ کا شوہر حسیب احمد دوسری شادی کرناچاہتا تھا، اجازت نہ ملنے کے خوف سے ملزم نے بیوی کو قتل کرا دیا، حسیب کے شوٹر سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے۔
ملزم حسیب نے قاتل کو 2لاکھ روپے ایڈوانس دیا،13لاکھ روپے کام ہو جانے کے بعد دیے جانے تھے،جاں بحق ہونے والی فیروزہ جمیل 8 ماہ کی حاملہ تھی، فیروزہ جمیل کو 7روز قبل گھر کے قریب گاڑی روک کر قتل کیا گیا، مقتولہ کے شوہر نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کارنگ دیا۔ مقتولہ وومن یونیورسٹی میں وزٹنگ لیکچرار تھی۔