سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 الگ آپریشنز میں 11 خوارجیوں کو ہلاک کر دیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7خوارج مارےگئے ، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک کر دیئے گئے جبکہ ضلع مہمند کے علاقے مامدگٹ میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 2خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، تینوں علاقوں میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشنزجاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔