کراچی کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گھر میں خاتون پرتشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس دوران شوہر اور بیٹوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان منظرعام پر آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون ثناء نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ میرے شوہرعدنان سے علیحدگی ہوئے دو ماہ ہوگئے ہیں اور خلع کا دعوی بھی دائر کیا ہے۔ اپنےچھوٹے بچوں کے ساتھ الگ رہتی ہوں ۔ دو دن قبل شوہر اور بچوں نے میرے گھر آکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون ثناء نے اپنے شوہرعدنان کے خلاف شارع فیصل تھانےمیں درخواست دی ہے ۔ خاتون کےمیڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔تاہم میڈیکل لیٹر لینے کے بعد خاتون نے ابھی رابطہ نہیں کیا۔