پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے مذاکرات کی خواہاں ہے اور مذاکراتی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ حکومت سے براہ راست بات چیت سے گریز کرنا چاہیے۔
پارلیمانی پارٹی کی جانب سے تجویز دی گئی کہ پی ٹی آئی کمیٹی کے ارکان اسپیکر کو مذاکرات کرنے کی اطلاع کر دیں اور اسپیکر کو بتا دیا جائے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے مطابق اسپیکر کے ذریعے بات چیت سے اندازہ ہوسکے گا کہ حکومت سنجیدہ ہے یا نہیں؟۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے تو پیشرفت بھی ہونی چاہیے، مذاکرات کی خواہش سے یہ تاثرنہیں جانا چاہیے کہ ہم اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔