پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے ، انڈیکس 12 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس میں 1261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم تیسرے سیشن میں مارکیٹ ایک لاکھ 15 ، 14 ، 13 اور 12 ہزارپوائنٹس کی 4 حدیں گنوابیٹھی۔
انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 521 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ایک موقع پرمارکیٹ میں1376پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تھی۔
بروکرز کے مطابق بینکنگ ،فرٹیلائزر اور آئل سیکٹرز کے شیئرزمیں فروخت کا دبائو بڑھ گیا، میوچل فنڈز کے شیئرز بیچنے کی خبروں پرمارکیٹ تنزلی کاشکارہوئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 2 پیسے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد ڈالر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔