اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قیمت میں 4 پیسےکااضافہ ہوا ہے جس کے بعد ریال 74.06روپے پر خریدا جاتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے سعودی ریال کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہا تھا لیکن آج کاروبار کے دوران 4 پیسےاضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم سعودی ریال 74.06روپے پر خریدا اور 74.44روپے پر بیچا جاتا رہا ۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز سعودی ریال 74 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
1000 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 74ہزار 60روپے کے برابر ہوں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔