الیکشن کمیشن آف پاکستان نےتحریک انصاف کے سابق رہنمافواد چودھری کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کیس ہوئی۔الیکشن کمیشن نےفواد چودھری کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اور پولیس کو فواد چودھری کو 24اکتوبرکو پیش کرنےکا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں حتمی فیصلہ روک دیا
الیکشن کمیشن حکم دیا ہےکہ آئی جی اسلام آباد کوفوادچودھری کو24اکتوبرصبح 10بجے پیش کریں،اور24اکتوبرکو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نےفواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن انٹرا کورٹ اپیل پر الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا تھا۔