سی ای او ریلوے عامرعلی بلوچ کا کہنا ہے بہتر ٹرین آپریشن اور مناسب اقدامات کے باعث گزشتہ دوسال میں ریلوے کی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ آمدنی اورٹرینوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ آپریشنل اخراجات میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔
سی ای او پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پاکستان ریلوے نےساڑھے سینتیس ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔یہ آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی آمدنی بتیس ارب نوے کروڑروپے کے مقابلے میں پندرہ فیصد زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان ریلوے کا قائم کردہ آمدنی کا ریکارڈ اس سال مزید بہتر ہوگا۔ابتدائی پانچ ماہ میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود فیول اخراجات میں تیرہ اعشاریہ پانچ سات فیصد کمی ہوئی۔