محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی، فیصلے کے ا طلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔بی ایم سی کے جاری اعلامیے کے مطابق بولان میڈیکل کالج موسم سرما کی تعطیلات کے باعث آج سے بند کر دیا گیا ۔
کالج تدریسی عمل کے لئے اٹھاءیس فروری تک بند رہے گا ۔ تاہم انتظامی اسٹاف بدستور حاضر رہے گا ۔ جبکہ اساتذہ کو ضابطے کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے