افغانستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو سلواوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ہر اوور کی تاخیر پر کھلاڑیوں پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کو میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے جرمانہ کیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے زمبابوے کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ افغانستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔