وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 05 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161روپے 66 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔