جڑواں شہروں میں پیر کو ( کل ) تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
جڑواں شہروں میں پیر کو تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے اور راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشنز میں تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان تو کیا گیا ہے لیکن کوئی بھی وجہ نہیں بتائی گئی۔
تاہم، سما کے پوچھنے پر راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا تھا امن و امان کی صورتحال کے باعث ضلع بھر میں 16 دسمبر بروز پیر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔