صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز بند رکھنے کا اعلان ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور میں کل بروز پیر تمام سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز بند رہیں گے۔
ڈی سی آفس کے مطابق لاہور میں کل تمام جامعات کھلی رہیں گی۔
اسکول اور کالجز میں کل کی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا بیان
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے لیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی اور گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔
سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا، 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا، اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا۔