لاہور میں صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کے انتخابی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پرمکینوں نے شکریہ ادا کیا۔
ممبران صوبائی اسمبلی آئی پی پی نے حلقہ این اے 117 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جہاں گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر، بجلی، گیس، پانی اور سیوریج کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل ہوئی جبکہ متعدد منصوبوں پر شہریوں نے اظہار تشکر کیا ۔
جنرل سیکریٹری آئی پی پی میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی کے ویژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے ، این اے 117 کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے ۔
میاں خالد محمود نے یقین دہانی کروائی کہ پی پی 145 اور 46 میں یکساں ترقیاتی کام مکمل ہوں گے اور عوامی حق عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ، خوشحالی اہلیان حلقہ کا مقدر بنے گی۔