سردیوں میں گیس فراہمی کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے دسمبر میں گیس ضروریات پوری کرنے کیلئے دواضافی ایل این جی کارگوحاصل کر لئے۔
اضافی ایل این جی سے گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، اضافی ایل این جی سے دسمبرمیں دستیاب گیس 1850 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائیگی۔ سوئی ناردرن گیس نے سپلائی کا مجوزہ پلان حکومت کو بھجوا دیا۔
سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہےکہ دسمبرمیں کسی سیکٹر کو گیس سپلائی بند نہیں کی جائے گی،گھریلوصارفین کو دن میں8گھنٹے گیس فراہم کی جائیگی، انڈسٹری اور پاور سیکٹر کی مکمل طلب پوری کی جائیگی۔