پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی باہر ہوگیاہے،جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر اینرک نورکیا پیرکی چوٹ کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سےباہر ہو گئے ہیں۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقا نےپاکستان کے خلاف 3 ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے،جنوبی افریقا نے اس ون ڈے سیریز کے لیے اپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں شکست سےبچنے اورسیریز میں واپس آنے کیلئے آج کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔