پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفیٰ کے بعد عاقب جاوید کو عبوری کوچ مقرر کر دیا گیاہے تاہم غیر ملکی کوچ کے استعفے کے پیچھے چھپی حیران کن کہانی منظر عام پر آ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کوچ جیسن گلیسپی سلیکشن کمیٹی میں مداخلت چاہتے تھے ، جیسن گلیسپی کو جب سلیکشن کمیٹی سے ہٹایا گیا تب سے وہ بورڈ سے ناراض تھےوہ گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچ بننا چاہتے تھے، دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کے بعد اضافی رقم کا مطالبہ بھی بورڈ سے کیا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے جیسن گلیسپی کی اضافی رقم کی پیشکش ٹھکرادی تھی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جیسن گلیسپی کو اضافی رقم نہ دینے سے متعلق آگاہ کیا تھا، جیسن گلیسپی اضافی رقم، دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچ نہ بنانے پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چاہتا تھا کہ جیسن گلیسپی زیادہ سے زیادہ وقت پاکستان ٹیم کو دیں، پی سی بی چاہتا تھا کہ گلیسپی ڈومیسٹک پر بھی نظر رکھیں اور ٹیلنٹ کو دیکھیں، جیسن گلیسپی نے پاکستان رکنے سے انکار بھی کیا تھا۔