احتساب عدالت نے نواز شریف،آصف زرداری،یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی توشہ خانہ کی گاڑیوں کا مقدمہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا ملزمان کی جانب سے کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا نیب نے کیس ایف آئی اے کی عدالت میں بھیجنے کی استدعا کر رکھی تھی جو منظور کرلی گئی۔