افراط زر اور شرح سود میں کمی کے باوجود آٹو انڈسٹری کو دھچکا لگا ہے ، نومبر 2024 میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن نےاعدادوشمارجاری کردیئے ہیں ، نومبر2024 میں گاڑیوں کی ماہانہ فروخت 13 ہزار سے گر کر 9823 یونٹس رہی، نومبر 2024 میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 52 فیصد اضافہ ہوا، نومبر 2023 میں گاڑیوں کی فروخت 6475 یونٹس تھی، مالی سال25ء کے پہلے 5 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 25 ءکے پہلے 5 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 50 ہزار 516 یونٹس رہی۔