حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے وابستہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل ریونیو، ملٹری اکاؤنٹنٹ کوآگاہ کر دیا گیا ، ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی بروقت ادائیگی کیلئے انتظامات کیے جائیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائے گی۔