پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونا 31 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔