وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا ہے اجلاس میں وفاقی وزیر نے سی ڈی اےکوتمام پیٹرول پمپس پرچارجنگ اسٹیشنز نصب کرنےکی ہدایت جاری کردی ہےاورسی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دیں گے،39 ہزارالیکٹرک بائیکس،1900 الیکٹرک رکشےرعایتی قرض پردیں گے،اسلام آباد:موٹرویز اورقومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنزکی تعمیرکی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا ہے۔
وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہشفافیت کے لیے پورا عمل ڈیجیٹلائز کیا جائے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائیگا، الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔