شام کے معزول صدر بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی کریش کر گئی ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا اور ایک ڈالر 7 لاکھ 40 ہزار ایرانی ریال کا ہوگیا ہے۔
یہ رجحان آئندہ کچھ عرصے تک برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات کی وجہ سے ایک ڈالر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ سکتا ہے۔