اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 112000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے کھلتے ہی نئی تاریخ رقم کردی ہے اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ تیرہ ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ہے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی آدھے گھنٹے میں ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہاہے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔