پنجاب کے سرکاری کالجز میں عارضی طور پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے کوائف مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری کالجز میں عارضی طور پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ تنخواہ سے محروم ہیں اور صرف 62 فیصد نے بینک اکاونٹ متعلقہ کالج انتظامیہ کو فراہم کیے ہیں جبکہ 38 فیصد عارضی بھرتی اساتذہ نے کوائف ہی فراہم نہیں کیے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عارضی اساتذہ کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
پنجاب حکومت نے 7 ہزار سے زائد مردوخواتین کو کالج میں بطورکالج ٹیچنگ انٹرن بھرتی کیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی عدم دستیابی پر تنخواہ ٹرانسفر نہیں کر پارہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو کوائف مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔