انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر انسیٹیوٹ آف منیجمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور ظلم و ستم سے آگاہی کے متعلق سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر مظہر سعید شاہ تھے جبکہ سیاسی ، سماجی ، حکومتی اورطلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، شرکاء کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظلم آئے روز کشمیریوں پر نئے نئے بدنام زمانہ کالے قوانین کے اطلاق کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیاگیا۔
سیمنار میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے حوالے سے عالمی ممالک کے خاموشی اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کی اس سنگین مسئلہ سے چشم پوشی پر تنقید کی گئی۔
مقریرین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کمشیر کوبھارت نے جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
کشمیریوں کوآزادی مانگنے کی پاداش میں بے گناہ شہید کیا جارہا ہے۔ بھارتی افواج نے پیلٹ گنز کے استعمال سے 25 ہزار کشمیری نوجوانوں کو معذور کر دیا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اگر سرحدوں پر ہمارے محافظ نہ ہوتے تو زمین میں فساد ہوتا۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کروائے اور کشمیریوں کو انکا حق خودرادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
شرکا نے پاک فوج اور حکومت کی جانب سے کروائے گئے اس سیمنار کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔