چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب بہاولپور ڈرنگ اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیر اہتمام اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے تعاون سے منعقد ہوئی
افتتاحی تقریب میں ملک بھر سےآئی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 10 ٹیموں نےحصہ لیا،چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 500 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے۔
چیمپئن شپ میں آرمی،پولیس،واپڈا، ہائر ایجوکیشن اورپانچوں صوبائی ٹیمیں شامل ہیں،28 دسمبر تک جاری رہنےوالی چیمپئن شپ میں لیگ بئسئس میں مقابلےکھیلے جائیں گی۔
ہینڈ بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کےساتھ ساتھ بچوں کی کثیرتعداد شریک ہے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرہان فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور میں ہینڈ بال کی نیشنل ہینڈ بال چیمپئن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
اس طرح کےایونٹ قومی یکجہتی کےلئےبہت ضروری ہوتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔