پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔لیکن ملتان کے شوروم مالکان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔
شورم مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معاشی حالات کے باعث گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی ہے، پرانی گاڑیاں مہنگے داموں خریدنے کے بعد کم ریٹ پر بیچنے میں نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
چیئرمین شوروم کمینٹی محمد اظہر نے کہا شہری پیسہ بینک میں رکھ رہے ہیں، مارکیٹ میں پیسہ نہ ہونے سے 90 فیصد سیل کم ہوگئی ہے۔
ڈالر کی مسلسل گرتی قیمت کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتیوں بڑی کمی تو ہوئی ہے لیکن عوام کو اسکا فائدہ نہیں مل رہا۔