وفاقی کابینہ نے 8 مزید آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی۔
منگل کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا اور ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 مزید آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پیز میں جے ڈی ڈبلیو ، چنیوٹ پاور ، حمزہ شوگر اور المعیز پاور پلانٹ شامل ہیں جبکہ تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات پر ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ فیصلے سے قومی خزانے کو 200ارب روپے کی بچت ہو گی۔
وفاقی کابینہ پہلے ہی 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔