انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے سنی ڈھلون پر 6 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ 2021 سیزن میں میچز کے نتائج پر اثراندار ہونے کے الزام کی تحقیقات کے بعد سنی ڈھلون پر چھ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
سنی ڈھلون ٹی 10 لیگ میں ایک ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ سنی ڈھلون نے میچ کے نتائج پر اثراندار ہونے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹی 10 لیگ 2021 کے دوران 8 کھلاڑیوں، عہدیداروں اور ٹیم مالک کو انسداد کرپشن قواعد کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق تحریری اور زبانی دلائل اور مکمل سماعت کے بعد ٹریبونل نے ڈھلون کو قصوروار پایا ہے۔