سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
پیر کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے کینیا کی حکومت کے ساتھ ایم ایل اے کا معاہدہ تیار کر لیا ہے جس پر کل دستخط ہوجائیں گے۔
عامر رحمان نے بتایا کہ اس حوالے سے رپورٹ داخل نہیں کرسکا۔
عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔