شام کی فٹ بال فیڈریشن نے سیاسی تبدیلیوں اور ملک کے نئے دور کی عکاسی کے لیے قومی ٹیم کی کٹ اور لوگو میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
قومی ٹیم کے روایتی سرخ رنگ کو تبدیل کر کے سبز رنگ اختیار کیا گیا ہے، جو تجدید اور ترقی کی علامت ہے۔
یہ فیصلہ شام میں حالیہ بڑی سیاسی پیش رفت کے بعد کیا گیا، جب باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا اور صدر بشار الاسد کو 13 سالہ خانہ جنگی کے اختتام پر روس فرار ہونا پڑا۔
شامی فٹ بال فیڈریشن نے فیس بک پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی سبز کٹ میں ملبوس تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس تبدیلی کو "تاریخی" قرار دیا۔
فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ یہ شام کے کھیلوں میں پہلی بڑی تبدیلی ہے، جو اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے پاک ہے۔
اگرچہ سیاسی عدم استحکام اور وسائل کی کمی ٹیم کے لیے بڑے چیلنج رہے ہیں، لیکن 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں شامی فٹ بال نے کئی علاقائی کامیابیاں حاصل کیں۔