امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے ایجنٹوں کی بشارالاسد کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں۔
امریکن صدر جوبائیڈن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر تمام شامی گروپوں کے ساتھ کام کریں گے, آخر کا شام میں بشارلاسد حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نہ روس، نہ ایران اور نہ ہی حزب اللہ شامی حکومت کا دفاع کر سکی ہے امریکا شام میں شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا،امریکا خطے میں خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔