آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہرمتوقع ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق اٹک، جہلم، راولپنڈی، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، قصور شیخوپورہ، سرگودہا، بھکر، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری و گلیات اور مضافات میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ اور بونیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد اور پشاور میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے ۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔