پاکستان آرمی کے محمد بلال نے نیشنل سائیکلنگ چیمپین شپ گولڈ میڈل جیت لیا۔
نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ 2024 ڈی ایچ اے نائن لاہور میں منعقد ہوئی، ملک بھر سے تمام نمایاں ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ میں 40 کلومیٹر انفرادی ریس میں پاکستان آرمی کے محمد بلال نے مقررہ فاصلہ چون منٹس میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔
مجموعی طور پر پاکستان آرمی نے تینوں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پاکستان ریلوے 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پررہی۔






















