چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کی فیصلہ کن بورڈ میٹنگ آج متوقع ہے۔
پاکستانی فارمولے کے تحت شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے سخت مؤقف کے بعد بھارت کو ضد چھوڑنا پڑی۔ چیمپئنز ٹرافی میں انڈین ٹیم تمام میچ دبئی میں کھیلے گی۔ پاکستان بھی بھارت میں شیڈول ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
آئی سی سی نے بھی پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولا تسلیم کیا ۔ ممکنہ طورپر بورڈ میٹنگ میں پاکستانی فارمولے کو گرین سگنل ملے گا۔
واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) بورڈ میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
اجلاس میں پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا موقف بتایا جبکہ بھارت نے پاکستان کا 3 سالہ فارمولا مسترد کیا تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا کہ پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولا تسلیم کر لیا گیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ چیمپیئزٹرافی کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں اور تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلی جائے گی۔