استحکامِ پاکستان پارٹی پنجاب نے آئی پی پی یوتھ ونگ لاہور کے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے یوتھ ونگ کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیئے گئے ، غضنفرعلی عامر صدر اور محمد ذوہیب جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ آئی پی پی لاہورمقرر کر دیئے گئے ۔ جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی اور صدر لاہور زمان نصیب نے نوٹیفیکیشن تقسیم کیے ۔ اس کے علاوہ آئی پی پی پنجاب سیکریٹریٹ میں مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں میں بھی نوٹیفکیشن تقسیم کیئے گئے ۔
شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نیٹ ورک یونین کونسل تک پھیلا رہے ہیں، پارٹی میں شامل ہونیوالے نئے کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آئی پی پی میں طلبا، وکلا اور لیبر ونگز بنانے جارہے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے سرپرسیاست کی مگرانتشارکی سیاست کرکےکارکنوں کو مایوس کیا ۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی یوتھ ونگ کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کا حشر سب دیکھ چکے، اب عوامی خدمت کا کام آئی پی پی کرے گی۔