وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.34 فیصد کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
اداکارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 18 اشیاء مہنگی،10 کے نرخوں میں کمی،23 کے مستحکم رہے، سالانہ بنیاد پر مہنگائی 5.57 فیصد کی سطح پر آگئی، ٹماٹر 25 فیصد،زندہ مرغی 10 فیصد اور دال ماش 1.67 فیصد تک سستی ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے دال چنا 0.73 فیصد اور گندم کا آٹا 0.71 فیصد سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دال مسور 0.46 فیصد، چاول 0.37 فیصد اور ایل پی جی 0.19 فیصد سستی ہوئی ، لہسن 1.83 فیصد،گھی 1.72 فیصد اور آلو کے نرخ 1.69 فیصد تک کم ہوئے۔
دوسری جانب پیاز،کوکنگ آئل، کیلے، پیٹرول، ڈیزل، لکڑی اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے ۔ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 35.40 فیصد اور سرخ مرچ 20 فیصد تک سستی ہوئی ہوئی ۔
دال مسور ایک سال میں 9.66 فیصد، چاول کے دام 8 فیصد تک گرے، گزشتہ سال کی نسبت چائے 7.53 فیصد،چکن 20 فیصد، پیاز 8 فیصد سستا ہوا۔ ایک سال میں ڈیزل 10.77 فیصد،پیٹرول کی قیمت میں 10.33 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔
غریب طبقے کیلئے بجلی کے نرخوں میں بھی 6.96 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا گیاہے ، گزشتہ سال کی نسبت دال چنا، مونگ، خشک دودھ، بیف، ٹماٹر،لہسن مہنگا ہوا، آلو،کپڑے،جوتے اور گیس چارجز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔