پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے اور ریسٹورنٹس بھی معمول کے مطابق کام کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق لاہور اور ملتان میں مارکیٹس، شاپنگ مالز معمول کے مطابق کھلیں گے، ریسٹورنٹس بھی معمول کے مطابق کام کریں گے ۔
ڈی جی ماحولیات کا کہناتھا کہ تمام فیسٹیول بھی معمول کے مطابق ہوسکے گی، ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔