اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے علی بخاری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد پولیس نے عدالت کے حکم پر رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ علی بخاری کے خلاف اسلام آباد میں پندرہ مقدمات درج ہیں جن میں سے پانچ پرانے جبکہ دس نئے مقدمات چوبیس نومبر کے بعد درج کئے گئے۔
ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ عدالتی حکم تاخیر سے ملا۔ درخواست گزار کے خلاف کچھ مقدمات سیل بھی ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علی بخاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے اور اب تک درج تمام مقدمات کی کاپیاں درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔ عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔