بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی ۔
وزارت داخلہ کے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 99 مقدمات درج ہیں، خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 2 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 74 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید 14 مقدمات درج ہوئے، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔
ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 7 مقدمات،انکوائریز زیرالتوا ہیں، نیب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف3مقدمات زیرالتواہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیرالتوا ہے۔