اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ کے العہلی عرب ہسپتال پر حملے کے خلاف مشرق وسطیٰ میں مظاہرے جاری ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق العہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری نے پورے مشرق وسطیٰ میں غصے اور احتجاج کو جنم دیا ہے اور اس مہلک حملے کی مذمت کے لئے مختلف ممالک میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
ایران
ایران کے دارالحکومت تہران میں برطانوی اور فرانسیسی سفارت خانوں کے باہر سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا جبکہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین اسکوائر پر بھی ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔غزہ ہسپتال پر حملہ ’ ممکنہ طور پر دوسری ٹیم ‘ نے کیا، بائیڈن کا دعویٰ
ایرانی دارالحکومت میں فرانسیسی سفارت خانے کے احاطے کی دیواروں پر انڈے پھینکتے ہوئے مظاہرین نے فرانس اور انگلینڈ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
تیونس
مشتعل مظاہرین تیونس میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور امریکا کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین کی جانب سے ’ فرانسیسی اور امریکی صیہونیوں کے اتحادی ہیں ‘‘ کے نعرے لگائے گئے اور دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
لبنان
لبنان میں بھی مظاہرے پھوٹ پڑے جہاں حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حزب اللہ کے اسرائیلی ٹینکوں پر گائیڈڈ میزائل حملے
مظاہرے میں شریک ایک یونیورسٹی لیکچرر کا کہنا تھا کہ ’ یہ عرب کی گلیوں کی آواز ہے، اس آواز کو ماضی میں خطے اور مغرب کی حکومتوں نے نظر انداز کیا ہو گا لیکن وہ اب ایسا نہیں کر سکتیں ‘۔
A convoy involving thousands of vehicles marched last night outside the US embassy in Beirut, Lebanon, in protest of US military aid to the occupying Israeli regime which is being used in the ongoing genocide in #Gaza. pic.twitter.com/F15qUz9ZB9
— Quds News Network (@QudsNen) October 18, 2023
اردن
ہزاروں افراد عمان میں امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے سامنے جمع ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں افراد ملک کے دوسرے حصوں میں بھی نکلے۔
BREAKING: Jordanian security forces assault and disperse thousands of angry protesters trying to storm the Israeli embassy in Amman in protest of the atrocities being perpetrated right now by Israel in Gaza. pic.twitter.com/aQqjqWkMbR
— Quds News Network (@QudsNen) October 18, 2023
رام اللہ، مقبوضہ مغربی کنارے
ہسپتال پر حملے نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی احتجاجی مظاہروں کو جنم دیا اور سینکڑوں فلسطینی رام اللہ میں سڑکوں پر نکل آئے جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
Thousands of Palestinians take to the streets in Tulkarm, north of the occupied West Bank, in protest of the genocide campaign carried out these days by Israel in Gaza. pic.twitter.com/kSzyVuym8O
— Quds News Network (@QudsNen) October 18, 2023
رام اللہ کے قریب ایک گاؤں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی کے جاں بحق ہونے کی بھی خبریں سامنے آئیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل کے حملے کے خلاف مذمت کے لیے لیبیا، یمن اور مراکش میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
یاد رہے کہ منگل کی رات صہیونی فضائیہ کی جانب سے غزہ کے ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔