بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔
پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابھیشیک شرما نے میگھالیا کیخلاف میچ میں 29 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔
ابھیشیک شرما کی شاندار اننگ کی بدولت پنجاب کی ٹیم نے 143 رنز کا مطلوبہ ہدف 9.3 اوورز میں حاصل کیا۔
یاد رہے کہ ابھیشیک شرما 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ استونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہیں جنہوں نے قبرص کیخلاف 27 گیندوں میں سنچری کی تھی۔