زمبابوے نے تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں تیسرے اور آخری میچ میں بلاوائیو میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی طرف سے سلمان علی آغا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عرفات منہاس نے اور طیب طاہر نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔
جواب میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں مکمل کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے برائن بینیٹ 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سکندر رضا نے 19 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔