ملکی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے نتیجے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ قابو میں آنے لگا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیاد پر 47 فیصد کمی ہوئی ہے، ستمبر میں پاکستان نے 5 فیصد اضافے سے دو اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ستمبر میں 12 فیصد کم ہوکر درآمدات کا مالی حجم 4 ارب ڈالر رہا، ستمبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.5 ارب ڈالر رہا۔ جولائی تا ستمبر کے عرصے کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 42 فیصد گھٹ کر 5.3 ارب ڈالر رہا۔
واضح رہے کہ ایک مقررہ مدت کے دوران جب کسی ملک کی درآمدات اس کی برآمدات سے زیادہ ہوجاتی ہیں تو یہ تجارتی خسارہ کہلاتا ہے، تجارتی خسارہ اس وقت ہوتا ہے جب بین الاقوامی ٹرانزیکشن اکاؤنٹ میں منفی خالص رقم یا منفی بیلنس ہو۔