37ویں قومی روئنگ چیمپئن شپ 2024 کا انعقاد 6 سے 8 دسمبر 2024 تک لیک ویو پارک، اسلام آباد میں ہوگا
یہ ایونٹ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اورنوجوانوں کو عالمی سطح پرکامیابی کےمواقع فراہم کرنے کےعزم کی عملی تصویرثابت ہوگا،پاکستان میں کھیلوں کو کئی دہائیوں سےمالی وسائل اورسہولیات کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
یہ چیمپئن شپ کےزریعےپاکستان کھیلوں کے بین الاقوامی میدان میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے،چیمپئن شپ میں 14 مقابلے منعقد ہوں گے جن میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھرپور شرکت کریں گی
یہ مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کی جسمانی مہارت کا امتحان ہوں گے بلکہ ان کی ذہنی پختگی اور غیر متزلزل عزم کی عکاسی کریں گے۔
8 دسمبر کو ایونٹ کےاختتام پرانعامات کی تقسیم ہوگی،جس میں کھلاڑیوں کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہا جائے گا،یہ ایونٹ نہ صرف روئنگ جیسےمحنت طلب کھیل کو اجاگر کرے گا بلکہ دیگر کم نمائندگی والے کھیلوں کو بھی نئی زندگی بخشے گا۔
اس کامقصد نہ صرف نوجوانوں کوکھیلوں میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینا ہےبلکہ ایک ایسی ثقافت کو فروغ دینا ہے جو کھیلوں کو قومی فخر اورترقی کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر پیش کرے۔قومی روئنگ چیمپئن شپ 2024 پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کے سفر میں ایک تاریخی قدم ہے
یہ نہ صرف ایک مقابلہ بلکہ ایک عزم ہےکہ پاکستان کی کھیلوں کی غیراستعمال شدہ صلاحیت کو دنیا کےسامنے پیش کیاجائے،پاکستان میں ایک ایسی نسل کو تیار کیا جارہا ہےجوملک کا نام عالمی میدانوں میں روشن کرے۔