پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پرمنظوری دی۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد اب یہ بل اسمبلی میں پاس ہونے کیلئے جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ روپے، اسپیکر کی تنخواہ 10 اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوجائے گی۔
اسپیشل اسسٹنٹ اورمشیرکی تنخواہ7لاکھ کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ6لاکھ اور وزیرکی تنخواہ10لاکھ روپے ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔