قومی جارحانہ بیٹر فخر زمان کو زمبابوے اور جنوبی افریقہ سیریز میں شامل کیوں نہیں کیا گیا، سماء اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ قومی بیٹرفخر زمان کوسینےکی بیماری لاحق ہوئی تھی،ہائپرتھائیروڈازم کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے،بروقت تشخیص کےباعث فخر زمان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے،وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے علاج کروانےمیں مصروف ہیں۔
ہائپرتھائیراڈازم میں سانس لینے میں دشواری اور ہارٹ بیٹ تیز ہونے کا خدشہ ہوتا ہے،ڈاکٹرز نےفخر زمان کو احتیاطی طور پر رننگ کرنے سےمنع کیا تھا،انکے وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔وہ ریکوری کی جانب گامزن ہیں اور چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی میں جوہر دکھائیں گے۔ جس میں وہ مارخور کی نمائندگی کریں گے۔