بھارتی ریاست کے شہرسنبھل میں پولیس کی فائرنگ سے پانچ مسلمان شہید درجنوں زخمی ہوگئے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سنبھل میں ہندو مسلم فسادات کے دوران پانچ مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہندوؤں کی جانب سے شاہی جامع مسجد سروے کے دوران بھارتی پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کردی،مودی کے غنڈوں کے خوف و حراس کے بعد مقامی لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق شہر میں کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ ،انٹرنیٹ سروس معطل ،مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی کی،متاثرہ خاندان کاکہنا ہےکہ ہمارے ساتھ زیادتی کے باوجود مودی حکومت خاموش ہے۔
مودی کےبھارت میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں،مسلمانوں کے خون سےہولی کھیلنا بھارتی انتہا پسندوں کا مشغلہ بن چکا ہے،