ضلع شوپیاں میں بھارتی سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کرلی۔
جموں وکشمیر کےکشتواڑضلع کےچترو علاقےمیں ایک فوجی اہلکار اپنے ہی سروس رائفل سے زخمی ہو کر ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ست گنم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
خطےمیں اپنی گرفت مضبوط اوربھارتی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے بی جے پی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد فوجی اور 3 لاکھ سے زائد سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کےجوان تعینات کیے ہیں۔
CRPF اہلکاروں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا بحران سخت کام کے حالات،تنازعات والے علاقوں میں طویل تعیناتی اور متنازعہ پالیسیوں کو نافذ کرنے دباوء کا شکار ہیں
2011 سے 2023 تک سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کےکل 1,532 جوانوں نےخودکشی کی ہے، گزشتہ سال سی آر پی ایف کے جوانوں میں خودکشی کے کل 52 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔